علامہ ساجد نقوی کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،جےایس او

26 اگست, 2014 11:21

SAJID JSOجعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیش پاکستان کے قائم مقام مرکزی صدر عبداللہ رضا نے سیکرٹری نظارت جے ایس او پاکستان سید الطاف عباس شاہ کے ہمراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں تعلیم پر زور دیتے ہوئے علامہ ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاشرے کی ترقی میں تعلیم یافتہ افراد اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ قوموں کی ترقی کا دارومدار اس قوم میں شرح خواندگی پر ہوتا ہے۔ جس قدر شرح خواندگی زیادہ ہوگی، اسی قدر قوم ترقی کرے گی۔ علامہ سید ساجد علی نقوی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کی ترجیح تعلیم ہونی چاہیے۔ ایک پڑھا لکھا جوان ہی ملک و قوم کی صحیح خدمت کرسکتا ہے، تعلیم و تربیت کے بغیر کوئی بھی انسان معاشرے کے لیے کار آمد نہیں بن سکتا۔ وہ معاشرے کے لیے ایک بوجھ کی حیثیت رکھتا ہے۔ سیکرٹری نظارت جے ایس او پاکستان کا کہنا تھا کہ ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے ہر حکم پر لبیک کہتے ہوئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ ہم علامہ ساجد نقوی کے بازو ہیں اور ان کی طرف آنے والی ہر مصیبت کو روکیں گے۔ قائم مقام مرکزی صدر عبداللہ رضا نے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور علامہ ساجد نقوی سے اہم امور پر رہنمائی لی۔

2:29 صبح جون 30, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔