امریکہ انڈیا اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ عالم اسلام کے لئے لمحہ فکریہ ہے :رہنماء آئی ایس او

25 اگست, 2014 12:14

iso flaqامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی رہنماء سید احسن نقوی نے انڈیا کی پاکستان پر حالیہ جارحیت کے تناظر میں کہا کہ امریکہ انڈیا اور اسرائیل کا گٹھ جوڑ پاکستان کے خلاف سازش اور عالم اسلام کے لئے لمحہ فکریہ ہے اور اس سے بڑا لمحہ فکریہ اس پر پاکستانی حکمرانوں کی خاموشی ہے رواں ماہ میں ہونے والی اسرائیلی جارحیت اور انڈیا کی پاکستان کے بارڈر پر بلا اشتعال فائرنگ دراصل آل سعود کی پاکستان میں حکومت بچانے کی ایک سازش ہے ۔انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی خلاف ورزی انڈیا کا وطیرہ بن چکا ہے ۔انڈیا کی پاکستان پر اس ماہ میں میں ۴۰ سے زائدبار گولہ باری کی اشتعال انگیز کاروائی کی گئی جس نے بھارت کے مکروہ چہرے سے نقاب الٹ دیا ہے دوسری جانب اسرائیلی ننگی جارحیت پر عالم اسلام نے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اس یک طرفہ جنگ میں اب تک ۲ ہزار سے زائد مظلوم نہتے فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ۔کشمیر ہو یا غزہ ظلم ہر جگہ قابل مذمت ہے

6:31 شام جون 29, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔