بے یقینی کی کیفیت ختم کرنے کیلئے حکمران سنجیدہ اقدامات کریں، مولانا شہنشاہ حسین نقوی

شیعت نیوز (کراچی)خطیب مسجد باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ ملک اس وقت سخت اور کٹھن حالات سے دوچار ہے ۔بے یقینی کی کیفیت ختم کرنے کے لئے حکمران سنجیدہ اقدام کریں ۔اگر ہمارے سیاست دانوں اور حکمرانوں نے ہوش اور عقلمندی سے کام نہ لیا تو ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔سیاسی و مذہبی رہنماؤں کو آگے آکر اس گھمبیر صورتحال سے نمٹنا ہوگا۔تاکہ استحکام پاکستان اور جمہوریت کو مزید نقصان پہنچنے سے بچایا جاسکے،اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ مفاہمت کی راہ اختیار کی جائے اور کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر معما لات حل کر کے اس نازک صورتحال کو ختم کیا جائے تاکہ عوام میں پھیلی ہوئی بے چینی ختم اور مشکل حالات سے نکلا جاسکے۔انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ اپنے جذبات پر قابو رکھیں اور منفی اقدامات سے پرہیز کیا جائے۔








