وزیر داخلہ نے انقلاب اور آزادی مارچ پر کریک ڈاؤن نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد کو برطرف کردیا

22 اگست, 2014 08:09

وزیر داخلہ نے انقلاب اور آزادی مارچ پر کریک ڈاؤن نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد کو برطرف کردیاشیعت نیوز (اسلام آباد) وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کو ان کےعہدے سے برطرف کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آفتاب چیمہ کی جگہ ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر خالد خٹک کو قائم مقام آئی جی اسلام آباد مقرر کردیا گیا ہے۔
وزارت داخلہ کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ آفتاب چیمہ کو ان کے عہدے سے ہٹا کر خالد خٹک کو قائم مقام آئی جی اسلام آباد مقرر کردیا گیا ہے۔
دوسری جانب آفتاب چیمہ تاحال اپنے دفتر میں موجود ہیں اور اپنے معمول کے سرکاری کام سر انجا دے رہے ہیں۔
نمائندے کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ وہ آج اپنے عہدے کا چارج چھوڑ دیں گے۔
آفتاب چیمہ کو ایسے وقت میں عہدے سے ہٹایا گیا ہے جب پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دیا جا رہا ہے۔

10:13 شام جون 27, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔