کراچی: شیعہ قتل عام جاری، نیپا چورنگی پر فائرنگ سے شیعہ مومن عرفان حیدر شہید۔

شیعت نیوز-نمائندے سے ملنے والی اطلاعت کے مطابق کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب سپاہ صحابہ طالبان کی فائرنگ سے شیعہ مومن سید عرفان حیدر شہید ہوگئے۔
مزید اطلاعت کے مطابق نیپا چورنگی کے قریب فائرنگ سے شہید ہونے والے عرفان حیدر شیعہ تنظیم ایم ڈبلیو ایم کے کارکن تھے، شہید عرفان حیدر کا جسد خاکی عباسی شہید ہسپتال سے قانونی کاروائی کے بعد مسجد و امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی منتقل کردیا گیا ہے،، شہید نورتھ کراچی 5 سی تھری کے رہائشی تھے۔
شہید کی نماز ہ جنازہ 21 اگست 2014 بروزجمرات بعد نمازہ ظہرین انچولی امام بارگاہ خیرالعمل بلاک 20 میں ادا کی جائے گی









