تازہ ملکی سیاسی صورتحال، ریڈ زون میں داخلے کے حوالے سےسینٹرل ایگزیکٹوکونسل کااہم اجلاس جاری

19 اگست, 2014 12:46

تازہ ملکی سیاسی صورتحال، ریڈ زون میں داخلے کے حوالے سےسینٹرل ایگزیکٹوکونسل کااہم اجلاس جاریشیعت نیوز(لاہور) تیزی سے تبدیل ہوتی ملکی سیاسی صورتحال، انقلاب مارچ اور ریڈ زون میں مظاہرین کے داخلے کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کا ہنگامی اجلاس جاری ہے،سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی زیر صدارت مرکزی سیکریٹریٹ میں جاری اجلاس میں ایم ڈبلیوایم کے رہنما علامہ شفقت حسین شیرازی،علامہ حسن ظفرنقوی ، علامہ اعجازحسین بہشتی ، نثار فیضی، اقرارحسین ملک، فضل عباس نقوی،سید ناصر شیرازی اور علامہ احمد اقبال رضوی بھی شریک ہیں ، اجلاس میں اہم فیصلہ جات متوقع ہیں ، جبکہ بعض میڈٖیا چینلز پر ایم ڈبلیوایم کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا رضوی کی جانب سے انقلاب مارچ کے خلاف ایوان میں پیش کی جانے والی قرارداد پر دستخط کی جھوٹی خبر نشر کرنے کی بھی پرزور مذمت کی گئی۔

9:30 صبح جون 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔