کراچی، تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین شیعہ جوان سمیت ایک اہلسنت شہید ہوگئے

18 اگست, 2014 09:47

کراچی، تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے تین شیعہ جوان سمیت ایک اہلسنت شہید ہوگئےکراچی (شیعت نیوز) شیعہ سنی اتحاد کے گھبرائے تکفیری دہشتگردوں نے گذشہ رات کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کرکے تین شیعہ جوانوں کو شہید کردیا ہے، جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک اہلسنت بھائی بھی شہید ہیں۔ اطلاعات کے مطابق شہید فدا علی کی نماز جنازہ خراسان امبارگاہ میں ادا ہوگئی جبکہ تدفین کے لئے انکا جسد خاکی اسکردو جائے گا۔ دوسری جانب کٹی پہاڑی پر شہید ہونے والے کاشف رضوی اور جعفر حسین کی نماز جنازہ انچولی میں ادا ہوگئی اور تدفین وادی حسین قبرستان میں ہوگئی۔ اسی طرح فائرنگ کی زد میں آنے والے سنی جوان کی میت ملتان بھجئی جائے گی۔

12:44 صبح جون 25, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔