کوئٹہ، پولیس اور ایف سی کی کارروائی، خودکش جیکٹس اور اسلحہ برآمد

16 اگست, 2014 23:35

کوئٹہ، پولیس اور ایف سی کی کارروائی، خودکش جیکٹس اور اسلحہ برآمدشیعت نیوز۔ کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ایف سی نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے تین خودکش جیکٹس اور بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق گذشتہ شب خالد ائیر بیس اور سمنگلی ائیر بیس پر حملے کے بعد شہر کے تمام حساس علاقوں اور تنصیبات پر سکیورٹی فورسز کی مزید نفری تعینات کر دی گئی ہے۔ جبکہ کلی برات میں پولیس اور ایف سی کی مشترکہ کارروائی کے دوران ایک خالی مکان سے تین خودکش جیکٹس سمیت 12 دستی بم اور بھاری تعداد میں اسلحہ بھی قبضے میں لیا گیا ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ مکان مالک کے حوالے سے بھی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ شہر کے اندرونی اور بیرونی راستوں پر بھی سکیورٹی ہائی الرٹ ہے جبکہ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے بھی محکمہ داخلہ کے اعلٰی حکام کے ساتھ ہنگامی اجلاس طلب کیا ہے۔ جس میں شہر کی موجودہ صورتحال اور امن و امان کے مسائل کو زیرغور لایا جائے گا۔

8:30 شام جون 24, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔