پاکستان

کراچی میں طالبان کی ‘فلاحی تنظیم کا انکشاف

کراچی میں طالبان کی 'فلاحی تنظیم کا انکشافشیعت نیوز (کراچی) انٹیلی جنس اداروں نے انکشاف کیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے قاری شکیل گروپ نے کراچی میں ایک فلاحی تنظیم بنالی ہے۔ انٹیلی جنس اداروں نے کراچی میں کالعدم تحریک طالبان قاری شکیل گروپ نے الصافی مہمند ویلفیئر ایسوسی ایشن تشکیل دینے کا انکشاف کیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس کے اعلیٰ حکام کو ارسال کی گئی ایک خفیہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کالعدم تحریک طالبان قاری شکیل گروپ کے علاقائی امیر تصور کیے جانے والے سجاد عرف چھوٹو نے فلاحی تنظیم کا سٹرکچر بنایا ہے جب کہ اسی کی ہدایت پر کالعدم تنظیم کے عبدالرحمان عرف لمبا اور محمدعرف گلو فلاحی تنظیم کیلئے رقم، بھتہ اور دیگر طریقوں سے رقم اکھٹی کرتےہیں۔

تنظیم کے عہدیدار

رپورٹ کے مطابق سجاد عرف چھوٹو نے الصافی ویلفیئر کے مختلف عہدیدار مقرر کیے ہیں، جن میں قدیم شاہ مہمند صدر، حاجی نورجہاں مہمند نائب صدر،حاجی امین خان مہمند جنرل سیکریٹری، حمید مہمند ڈپٹی جنرل سیکریٹری، اورنگزیب مہمند فنانسسیکریٹری اور عبدالمنان مہمند آفس سیکریٹری ہیں۔

فلاح کے نام پر لاکھوں روپے کی طالبان کو فراہمی

رپورٹ کے مطابق اس فلاحی تنظیم کے نام پر ہر ماہ لاکھوں روپے وصول کیے جارہے ہیں اور اس کے اراکین کی تعداد دو سو سے زائد ہے۔مختلف ذرائع نے یہ بھی کہا ہے کہ اس جیسی کئی فلاحی تنظیمیں دہشتگردی اور دہشت گردوں کو سپورٹ کررہی ہیں۔ ان پر چیک اینڈ بلینس رکھنا ضروری ہے۔

تنظیم کے سٹرکچر میں اس ایک کا وکلاء بھی ونگ ہوگا جو ٹی ٹی پی کے گرفتار اراکین کو قانونی مدد فراہم کرے گا۔ دوسری جانب سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ انہیں طالبان کی بنائی گئی فلاحی تنظیم کا علم نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button