پاکستان

محب وطن شہری امن کیلئے کردار ادا کریں، مولانا حسین مسعودی

hussain masodiھیئت آئمہ مساجد امامیہ کے مرکزی صدر مولانا محمد حسین مسعودی نے کہا کہ تمام مذاہب امن و امان اور رواداری کا درس دیتے ہیں، قتل و غارت گری اور فتنہ و فساد کی سیاست کسی کے مفاد میں نہیں بلکہ یہ تعلیمات اسلامی کے منافی ہیں۔ فیڈرل بی ایریا میں علما و معززین کی مشترکہ نشست سے خطاب کے دوران انہوں نے کہاکہ اس وقت ہرطرف کشت و خون کا بازار گرم ہے اور ایک مسلمان دوسرے مسلمان کا گلا کاٹ رہا ہے ایسے میں ہرمحب وطن شہری کا فرض ہے کہ وہ میدان عمل میں آئے اور شہر کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے اپنا اپنا کردار ادا کرے اس موقع پر مولانا اکرام حسین ترمذی ، قاری غلام قاسم، مولانا رجب علی بنگش، مولانا خلیل احمد کمبیلی، مولانا سرباز شگری، مولانا راہب علی کریمی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button