پاکستان

شہر کراچی میں 24گھنٹوں میں 1ڈاکٹر1وکیل 1عزادار شہید

ali bhar waqar al hasan razشیعت نیوز خصوصی رپورٹ:شہر کراچی میں گزشتہ 24گھنٹوں میں امریکی سعودی نواز کالعدم سپا ہ صحابہ لشکر جھنگوی کے تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے 1ڈاکٹر 1وکیل ،1عزادر شہید ۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ رات گلستان جوہر میں واقع دارالصحت ہسپتال کے ایمرجنسی کے انچارچ ڈاکٹر حید ر رضا ہسپتال سے گھر جانے کے لیے نکلے ہی تھے کہ گھات لگائے تکفیری دہشتگردوں نے ان کی گاڑی کو روک کر اندھادھند فائرنگ کردی جس سے ڈاکٹر حیدر رضا موقع پر ہی شہید ہوگئے اور ان کے ساتھی ڈاکٹر زخمی ہوگئے تھے۔ دہشتگردی کے دوسرے واقعہ میں کھارادر کے علاقے کھڈامارکیٹ میں بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 12بجے کے قریب پیش آیا جب علی بہار بڑا امام بارگاہ میں ایام فاطمیہ کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزاء میں شرکت کے بعد واپس گھر آرہے تھے کہ گھات لگائے تکفیری دیوبندی دہشتگردوں نے ان پر فائرنگ کردی، علی بہار کو قریبی واقع سول ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جام شہادت نوش کرگئے۔ دو سال قبل شہید علی بہار کے بھائی کو بھی تکفیری دہشتگرد شہید کر چکے ہیں۔ دس اپریل جمعرات کی صبح سیاسی تنظیم کے لائرز فورم کے نائب صدر اور شیعہ مسلمان ایڈووکیٹ سید وقار الحسن شاہ کو گلشن اقبا ل میں واقع ڈسکو بیکری کے نزدیک موٹر سائیکل سوار تکفیری دہشتگردوں نے اس وقت گولیاں مار کے شہید کر دیا جب وہ اپنی رہائش گاہ سے کورٹ جانے کیلئے نکلے تھے۔ تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ایڈووکیٹ سید وقار الحسن شاہ موقع پرہی شہید ہو گئے، شہید کے جسد خاکی کو مسجد و امام بارگاہ شہدائے کربلا انچولی سوسائٹی فیڈرل بی ایریا منتقل کر دیا گیا ہے جہاں شام چھ بجے انکی نماز جناز ادا کی جائے گا۔ واضح رہے کہ کل سندھ رینجرز کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں شہر قائد میں ٹارگٹ کلنگ سمیت دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے دو اسپیشل ٹیمیں بنانے کے اعلان کے ساتھ ساتھ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگردوں کو48 گھنٹوں میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔ کراچی میں جرائم پیشہ اور دہشتگرد عناصر کے خلاف پولیس، رینجرز سمیت درجنوں لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں کی جانب سے جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے باوجود کالعدم دہشتگردٹولہ سپاہ یزید(اہلسنت والجماعت) لشکرجنگلی کے دہشتگرد اس شہر میں آزادگھوم رہے ہیں اور معصوم عوام کی جانوں سے خون کی ہولی کھیل رہے ہیں کھلے عام شہریوں خصوصاً مکتب تشیع سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنانے میں مصروف ہیں، اور پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت ملت جعفریہ کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button