پاکستان

قبضے کی جنگ، طالبان نے طالبان مار دیئے

taliban56پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں زمینی تنازعہ اور زمینوں پر کنٹرول کی جنگ نے کالعدم طالبان کو مختلف دھڑوں میں تقسیم کردیا ہے، طاقت اور زمینی قبضے کیلئے طالبان کے مختلف گروپ ایک دوسرے کے خلاف برسر پیکار ہوگئے ہیں۔ حالیہ دنوں میں کالعدم دھڑوں میں اختلافات شدت سے سامنے آرہے ہیں، تازہ اطلاعات کے مطابق شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے شوال میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے چار افراد ہلاک ہوگئے، یہ افراد گاڑی میں سوار سرحدی علاقے کی جانب گامزن تھے کہ گھات لگائے حملہ آوروں نے جدید ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے قبائلیوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان کے ذیلی گروپ سجنا سے ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ کالعدم طالبان کے سجنا اور شہریار گروپ میں کافی عرصے سے زمین کے تنازعے اور علاقے پر کنٹرول کیلئے مسلح تصادم جاری ہے، جس کے باعث اب تک 25 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ دونوں جانب سے بھاری اور جدید ہھتیاروں، راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں کا آزادانہ استعمال کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button