پاکستان

ایران کی انقلابی قوم کو انکے یوم فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، علامہ عابد حسینی

abid hussaini11 فروری کا دن ایک تاریخی اہمیت کا حامل ہے، جس دن اسلام نے طاغوت اور استکبار پر کامل فتح حاصل کی۔ جس دن مکتب اہلبیت (ع) کے ایک سچے لیکن نہایت کمزور و نحیف پیروکار نے طاقتور سرپرستوں کے ایک پالتو نہایت طاقتور ایجنٹ کا ایران کی اسلامی سرزمین سے خاتمہ کر دیا۔ ان خیالات کا اظہار علامہ سید عابد حسینی نے مدرسہ آیۃ اللہ خامنہ ای پاراچنار میں اسلامی جمہوریہ ایران کی 35ویں یوم آزادی کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تحریک حسینی کے سپریم لیڈر نے اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ آج سے ٹھیک 35 سال پہلے کسی کے وہم و گمان میں بھی نہ تھا کہ عشروں تک غلام رہنے والی کمزور قوم کے ایک ضعیف العمر رہنما اس قابل ہوسکیں گے کہ وہ اس قوم کو غلامی سے نجات دلاکر دنیا میں ایسا سرخرو کریں گے کہ اس قوم کی ایک ایک حرکت دنیا کی توجہ کا مرکز بنے رہے گی۔

سابق سینیٹر علامہ عابد حسینی کا کہنا تھا کہ اس مبارک موقع پر ہم ایران کی انقلابی قوم، جمہوری اسلامی کے مسئولین خصوصاً رہبر معظم انقلاب کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے امت مسلمہ کے حکمرانوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ واقعی دنیا میں عزت اور مقام حاصل کرنا چاہتے ہیں تو وہ ایران کو اپنے لئے رول ماڈل قرار دیں۔ جس نے صرف اور صرف اللہ کو سپر پاور جان کر باقی تمام قوتوں کی نفی کر دی۔ انہوں نے امت مسلمہ کے باقی حکمرانوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ دنیائے اسلام کے باقی حکمران امریکہ اور اسرائیل کو اپنی نجات کا سرچشمہ خیال کرتے ہیں اور انہی کے مفادات کی جنگ اپنے اپنے ممالک میں لڑ رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button