پاکستان

سانحہ مستونگ کے 27 شہداء کی نماز جنازہ علامہ ناصر عباس جعفری کی اقتداء میں ادا کردی گئی

raja nasir namazسانحہ مستونگ میں شہید ہونے والے 27 افراد کی نماز جنازہ ہزارہ ٹاؤن کے قبرستان کے میدان میں ادا کر دی گئی، نمازہ جنازہ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے ادا کرائی۔ نماز جنازہ میں مجلس وحدت المسلمین، شعیہ علما کونسل اور مذہبی رہنماؤں سمیت ہزارہ برادری کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد تمام میتوں کو ہزارہ قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ اس موقع پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے، ہر طرف لبیک حسین (ع) کی صدائیں بلند ہو ری تھیں اور ہر آنکھ آشکبار تھی۔ تدفین کے موقع پر قبرستان کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ پولیس کے ساتھ ایف سی اہلکار بھی قبرستان سے ملحقہ پہاڑوں پر تعینات کیے گئے تھے۔ دوسری جانب سانحہ مستونگ کے بعد فورسز کی طرف سے ٹارگٹڈ آپریشن جاری ہے۔ جس کی نگرانی آئی جی ایف سی میجر جنرل اعجاز شاہد کر رہے ہیں۔ مستونگ کے علاقے کانک اور درینگڑھ میں کارروائی کے دوران 20 مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button