پاکستان

رہبر معظم کی نظر میں آئی ایس او سے بڑھ کر کسی ادارے یا جماعت کو اہمیت حاصل نہیں، علامہ مظہر کاظمی

mazhar kazmiامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان فیصل آباد ڈویژن کا پہلا اجلاس عمومی، امامبارگاہ حسینیہ رجوعہ سادات چنیوٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس کے آخری روز کی پہلی نشست میں پرنسپل جامعہ بعثت پاکستان اور بانی ادارہ کاروان امت (شیعہ مسلم تبلیغی جماعت) نے امامیہ جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نزدیک آئی ایس او کی حفاظت واجبات میں سے ہے۔ انکا کہنا تھا جس طرح سے ہم مکتب اہل بیتؑ کی حفاظت نہیں کرتے بلکہ یہ مکتب خود ہماری حفاظت کرتا ہے اسی طرح آئی ایس او جوانوں کی حفاظت کرتی ہے، نہ کہ جوان آئی ایس او کی حفاظت کرتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان اور جامعہ بعثت کے کاموں کی ریڑھ کی ہڈی آئی ایس او پاکستان کے سابقین ہی ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کو کمر سیدھی کرنے کی ہمت کسی نے دی ہے تو وہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے ہی دی ہے۔ مدارس، علماء، مجلس وحدت اور دینی خدمت کرنے والے دیگر اداروں کے ہونے کے باوجود رہبر معظم کی نظر میں آئی ایس او سے بڑھ کر کسی اور کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔

پرنسپل جامعہ بعثت نے مزید کہا کہ اگر کبھی جامعہ بعثت اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان آمنے سامنے آگئے تو میں جامعہ بعثت چھوڑ کر آئی ایس او پاکستان کے ساتھ کھڑا نظر آؤں گا۔ انہوں نے امامیہ جوانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ دعا ہے کہ ہم آئی ایس او کے ساتھ مربوط رہتے ہوئے اللہ اور امام زمانہؑ کی ناراضگی کا کوئی کام نہ کریں۔ اس کے علاوہ اجلاس مجلس عمومی کے اراکین سے مولانا باقر امام جماعت جامعہ مسجد رجوعہ سادات اور پرنسپل کاظمیہ مولانا انجینئر عمران حیدر چدھڑ نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button