پاکستان

کراچی، 9 اور 10 محرم الحرام کو دہشت گردی کا خدشہ، شہر کے دو مقامات حساس قرار

9 muharam jalusپاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی میں 9 اور 10 محرم الحرام کو دہشت گردی کے خدشات کا اظہار کردیا گیا۔ قومی سلامتی کے اداروں نے شہر کے 2 مقامات کو حساس قرار دیتے ہوئے سیکیورٹی کو مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ حساس قرار دیئے جانے والے علاقوں میں ضلع جنوبی میں لیاری کے اطراف جبکہ ضلع شرقی میں نمائش چورنگی کو حساس قرار دیتے ہوئے ان مقامات کی سیکورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں قومی سلامتی کے ادارے نے محکمہ داخلہ اور پولیس کو مطلع کیا ہے کہ فاٹا سے دو دہشت گردوں کی کراچی روانگی کی اطلاعات ہیں جن کے بارے میں معلومات بھی ارسال کردی گئی ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button