پاکستان

انتہاء پسندی اور فرقہ واریت پھیلانے والی 12 ویب سائٹس کی چھان بین شروع

web5انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں القاعدہ اور کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی زیر سرپرستی پاکستانی شہریوں کو انتہاء پسندی کی طرف دھکیلنے اور فرقہ وارانہ تشدد میں اضافہ پھیلانے کے لئے 12 ویب سائٹس مختلف ناموں سے کام کر رہی ہیں جن کو کنٹرول بیرون ملک سے کیا جا رہا ہے جبکہ ملک میں سوشل میڈیا کا سہارا لیتے ہوئے کالعدم تنظیمیں اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لئے بھی سرگرم ہیں۔ وزارت داخلہ نے ایسی ویب سائٹس کو فوری طور پر بند کرنے کے لئے متعلقہ اداروں سے رابطہ کرلیا ہے جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے ویب سائٹس کی چھان بین شروع کر دی گئی ہے اور اس کی تہہ تک پہنچنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق القاعدہ اور طالبان نے پاکستان اور اس کے باسیوں کو گولہ اور بارود کے ذریعہ سے نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ انہیں فکری طور پر مفلوج کرنے کیلئے ملک میں لٹریچر اور سی ڈیز کا بھی سہارا لے لیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button