پاکستان

کراچی، مرکزی جلوس یوم علی (ع) کیلئے پولیس نے سیکیورٹی کے انتظامات شروع کر دیئے

jaulsسندھ پولیس کی جانب سے یوم علی (ع) کے موقع پر مرکزی جلوس کی حفاظت کیلئے سیکیورٹی کے انتظامات شروع کر دیئے گئے ہیں۔ پولیس نے 200 کنٹینرز جلوس کی گذرگاہ ایم اے جناح روڈ پر پہنچا دیئے ہیں۔ ٹریفک پولیس نے بھی ٹریفک نظام اور سیکورٹی انتظامات کو بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں اس حوالے سے ٹریفک پولیس نے مشقیں بھی کی ہیں جبکہ سیکیورٹی اور مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر بنانے کیلئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مرمت کا کام بھی جاری ہے۔ جلوس کے موقع پر مختلف مقامات پر ایس آر پی ریپڈ رسپانس فورس، پولیس کمانڈوز کے علاوہ اسپیشلائز یونٹ کے افسران و جوانوں کی اضافی نفری کو تعینات کیا جائے گا۔ پولیس کمانڈوز کو نشتر پارک، تبت سینٹر، کھارادر، ایمپریس مارکیٹ، بولٹن مارکیٹ اور شاہ خراساں روڈ پر تعینات کیا جائے گا۔

آئی جی سندھ نے ہدایات جاری کی ہیں کہ انٹیلی جنس ایجنسی کو مزید بڑھانے کے ساتھ ساتھ مشکوک سرگرمیوں اور عناصر کے حوالے سے فوری طور پر فیلڈ پر تعینات افسران کو آگاہ کیا جائے۔ سیکیورٹی امور میں تمام تر تعاون کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ جلوس کے روٹس اور اہم مقامات پر بم ڈسپوزل عملے، فائر بریگیڈ اور ریسکیو ایمبولینسز کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔ بلند عمارتوں پر اسپیشل کمانڈوز کو تعینات کیا جائے۔ واضح رہے کہ 21 رمضان المبارک کو نشتر پارک سے برآمد ہونے والا جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادر میں اختتام پزیر ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button