پاکستان

سانحہ دمشق پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے، رہبر معظم کے حکم کے منتظر ہیں، اطہر عمران

imranامامیہ اسٹو ڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری ایک بیان میں مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان اطہر عمران طاہر نے کہا ہے کہ اسرائیل کے مفاد میں امریکی ایما اور عرب حکومتوں کی سرپرستی میں شام میں جاری قتل عام اور مقامات مقدسہ کی توہین کا سلسلہ دراصل انہدام جنت البقع کی ایک کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام میں جاری نام نہاد جہاد دراصل امت مسلمہ کو نقصان پہنچانے کیلئے برپا کیا گیا ہے، اس جنگ میں دنیا بھر سے دشمنان اہل بیت کو اکھٹا کر کے ایک جگہ جمع کیا گیا ہے تاکہ شام میں موجودہ اس حکومت کو نقصان پہنچایا جاے جو براہ راست جہاد مقدس فلسطین کو مضبوط کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شام میں جاری امریکی جہاد دراصل بیت المقدس کی آزادی اور اسرائیل کی خلاف حقیقی مقدس جہاد کو نقصان پہنچانے کی استعماری و استکباری سازش ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حرم بی بی زینب(ع) پر حملہ کرنے والوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، یہ امریکہ کے ایجنٹ ہیں جن کا ایجنڈا اسلام کو نقصان پہنچانا اور دنیا میں اسلام کا مسخ شدہ چہرہ پیش کر کے دین حق کو بدنام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا بی بی کے روضہ پر حملے سے ہمارے دل خون کے آنسو رو رہے ہیں۔

اطہر عمران طاہر کا کہنا تھا کہ بشارالاسد کی حکومٹ کو نقصان پہنچانا دراصل حز ب اللہ کو کمزور کرنے کی سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ جناب بی بی زینب (ع) کے روضے پر ہونے والے حالیہ حملے سے یہ بات ظاہر ہو گی کہ آج یزید کی اولاد اہل بیت رسول کی توہین سے باز نہیں آئی اور آج بھی وہ دشمنی میں انکی حرمت کو پامال کر رہے ہیں۔ اطہر عمران نے کہا کہ ماضی گواہ ہے کہ ہم ہمیشہ ہر میدان میں موجود رہے ہیں اور اس واقعہ کے بعد ہم اپنی جانوں کو ہتھیلی پر رکھ کر رہبر معظم کے حکم کے منتظر ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button