پاکستان

شہید اعجاز شاہ! پہلا شیعہ شہید جسکا قاتل تختہ دار پر لٹکا

shaheed3ضلع بھکر کی تحصیل دریا خان سے تعلق رکھنے والے شہید سید اعجاز شاہ کی آج 16ویں برسی ہے، شہید اعجاز شاہ مکتب اہلبیت (ع) سے تعلق رکھنے والی وہ پہلی شخصیت ہیں جن کا قاتل گرفتار ہوا اور سزائے موت بھی پائی۔ اعجاز شاہ کو 14 جولائی 1997ء کو فرقہ پرست دہشتگرد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔ جس کے بعد مجرم کو گرفتار کیا گیا اور پھر عدالت نے گواہوں کے بیانات اور ثبوتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اسے سزائے موت دینے کا حکم صادر کیا۔ جس کے بعد عدالتی حکم پر عملدآمد ہوتے ہوئے اس دہشتگرد کو پھانسی کی سزاء دی گئی۔ یہ پاکستان کی تاریخ کا پہلا موقع تھا کہ اہل تشیع شہید کے کسی قاتل کو تختہ دار پر لٹکایا گیا ہو۔ شہید اعجاز شاہ کا قاتل تو اپنے انجام کو پہنچ گیا، تاہم انصاف ملنے سے شہید کے خانوادے کے زخموں پر کسی حد تک مرحم کی راحت محسوس ہوئی ہوگی، تاہم اپنے امام (ع) کی راہ میں قربان ہونے والے شہید اعجاز شاہ کے گھر والوں کو آج شہید کی برسی کے موقع پر اس کی یادوں نے ضرور ستایا ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button