پاکستان

امامیہ آرگنائزیشن گلگت ریجن کے زیراہتمام علماء کانفرنس کا انعقاد

gilgit ioامامیہ آرگنائزیشن گلگت ریجن کے زیراہتمام ماہ مبارک رمضان کے استقبال اور مجوزہ تبلیغی پروگرام کے سلسلے میں مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں علماء کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں گلگت شہر اور مضافات سے کثیر تعداد میں علماء کرام نے شرکت کی جبکہ امام جمعہ الجماعت مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت آغا سید راحت حسین الحسینی نے بھی خصوصی طور پر کانفرنس میں شرکت کی۔ انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا ہے کہ علماء انبیاء کے وارث ہیں اور معاشرے میں دینی اقدار کا احیاء اور فروغ اور امر و نہی کے فریضہ الٰہی کی انجام دہی ہماری اولین ذمہ داری بنتی ہے۔ انہوں نے علماء کرام سے تاکید کی کہ وہ ماہ مبارک رمضان سے بھرپور استفادہ حاصل کرتے ہوئے تبلیغ اور اصلاح معاشرہ کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button