پاکستان

مولانا محمد حسین اور قاری رفیق پرقاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں ، مجلس وحدت مسلمین

mukhtar imami2کراچی (اسٹاف رپورٹر) مولانا محمدحسین اور قاری رفیق پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں، مولانا محمدحسین ،اورقاری رفیق پر قاتلانہ حملہ اور دیگر بے گناہ افراد کا قتل کراچی کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی امریکی سازش کا حصہ ہے، شہر کراچی میں روزانہ 10سے 15لوگوں کا قتل عام سیکیورٹی اداروں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان ، سندھ کے سیکریٹری جنرل مولانا مختار احمد امامی نے مولانا محمد حسین اور قاری رفیق کے قاتلانہ حملے پر وحدت ہاؤس سے جاری اپنے مذمتی بیان میں علامہ مختار امامی نے کہا کہ کراچی میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے، دہشت گرد آئے روز عوام کو اپنی گولیوں کا نشانہ بنا رہے ہیں حتیٰ کہ اب دہشت گردوں کی سفاکانہ کارروائیں سے بچے اور خواتین بھی محفوظ نہیں رہیں جبکہ ہماری محافظ سیکیورٹی ایجنسیاں دہشتگردوں سے مذاکرات میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئی فرقہ واریت نہیں ہے بلکہ یہ ایک مخصوص ٹولہ ہے کہ جو امریکہ ڈالروں کی مدد سے پاکستان کے عوام میں افتراق کو فروغ دینا چاہتا ہے، ان کے ہاتھوں سے شیعہ، بریلوی، دیوبندی اور اہلحدیث سب ہی متاثر ہیں، جس کی واضح مثال مولانا حسن جان، مولانا سرفراز نعیمی اور مولانا حسن ترابی کی شہادت کے واقعات ہیں۔

علامہ مختار امامی نے مزید کہا کہ کراچی میں بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف بھرپور آپریشن کرنے کے لئے کراچی کو پاک فوج کے حوالے کیا جائے تاکہ شہر قائد میں امن و امان کی بحالی کو ممکن بنایا جاسکے۔ علامہ مختار امامی کا کہنا تھاکہ دہشت گردوں کے خلاف اس ملک کی عوام کو ایک منظم اور مضبوط حکمت عملی کے تحت میدان میں وارد ہونا پڑے گا اور اپنے اتحاد سے یہ پیغام دینا ہوگا کہ پاکستان کے دشمن اس ملک کو ناامنی کا شکار کرنے کی چاہے کتنی ہی سازشیں کرلیں، ہم اپنے اتحاد سے ملک دشمن عناصر کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button