پاکستان

کراچی: ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ سے علامہ باقر زیدی زخمی اور محافظ شہید

baqarکراچی کے علاقے لیاقت آباد چار نمبر کے قریب کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی یزیدی دہشت گردوں نے علامہ باقر زیدی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں علامہ باقر زیدی شدید زخمی ہو گئے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں کالعدم دہشت گرد گروہ سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی یزیدی دہشت گردوں کی فائرنگ سے معروف شیعہ عالم دین و رہنما علامہ باقر زیدی اپنے محافظ سمیت زخمی ہو گئے ہیں۔

عینی شاہدین نے شیعت نیوز کو بتایا ہے کہ موٹرس ائیکل پر سوار ناصبی یزیدی دہشت گردوں نے علامہ باقر زیدی کی گاڑی کو لیاقت آباد میں دہشت گردی کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے مین علامہ باقر زیدی کے جسم میں دو گولیاں لگیں اور وہ شدید زخمی ہو گئے جبکہ ان کا ایک محافظ بھی شدید زخمی ہوا ہے۔
شیعہ رہنما علامہ باقر زیدی اور ان کے محافظ کو شدید زخمی حالت میں مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں طبی امداد دی جا رہی جبکہ انکا محافظ محمد علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

تازہ ترین موصول ہونیو الی اطلاعات کے مطابق معروف شیعہ رہنما علامہ باقر زیدی کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے ۔جبکہ شہر بھر میں شیعہ نوجوانوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شہر کے مختلف علاقوں میں علامہ باقر زیدی پر ہونے والے حملے کے خلاف احتجاج بھی کیا ہے۔

دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری اور جعفریہ الائنس کے سربراہ علامہ عباس کمیلی نے کراچی میں علامہ باقر زیدی پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے پر شدید غم اور غصے کا اظہار کرتے ہوئے سانحہ کو حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بے حسی قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ نگراں حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر کراچی میں امن و امان قائم کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں تاہم شہر میں امن وامان کے قیام کویقینی بنانے کے لئے فوج کو تعینات کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button