پاکستان

ایس یو سی کا این اے89 سے شیخ محمد اکرم اور پی پی78 سے شیخ یعقوب کی حمایت کا اعلان

yaqoob۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان نے جھنگ کے حلقہ این اے 89 پر مسلم لیگ نون کے ٹکٹ ہولڈر شیخ وقاص اکرم کے والد شیخ محمد اکرم جبکہ پی پی 78 سے شیخ یعقوب کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اعلان جھنگ سٹی میں سید ثناء اللہ ترمزی کے ڈیرہ پر ایک پریس کانفرنس میں کیا گیا۔ اس موقع پر علامہ شبیر میثمی سمیت ایس یو سی جھنگ کی مقامی قیادت بھی موجود تھی۔ جھنگ سٹی سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق شیعہ علماء کونسل کے شیخ محمد اکرم اور شیخ یعقوب کی حمایت کے اعلان کیخلاف ثناء اللہ ترمزی کے ڈیرے کے باہر مقامی شیعہ افراد کی طرف سے احتجاجی مظاہرہ بھی کیا گیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ شیخ یعقوب جو گذشتہ الیکشن سپاہ صحابہ کے پینل پر لڑ چکا ہے کو سپورٹ کرنا سمجھ سے بالاتر ہے، لہٰذا ہم اس فیصلے کو تسلیم نہیں کرتے۔
مقامی افراد کا کہنا تھا کہ ایک طرف شیعہ علماء کونسل ملک بھر میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو سپورٹ کر رہی ہے تو دوسری جانب جھنگ میں مسلم لیگ نون کے ٹکٹ ہولڈر کو سپورٹ کرنا حلقہ کے عوام کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے، احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر شیعہ علماء کونسل نے شیخوں کو سپورٹ کرنا بھی تھا تو کم از کم پیپلزپارٹی کے امیدوار طارق گیلانی کو بٹھا کر کرتی، تاکہ ووٹ تقسیم ہونے سے بچ جاتا۔ یاد رہے کہ گذشتہ الیکشن میں شیخ یعقوب نے مسلم لیگ قاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑا تھا، سپاہ صحابہ کے احمد لدھیانوی نے ایک ہی پوسٹر پر اپنی اور شیخ یقعوب کی تصویر چھپوائی تھی اور ان کی کھل کر حمایت کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 2008ء کے الیکشن میں شیخ یعقوب 36486 ووٹ لیکر کامیاب ہوا تھا

متعلقہ مضامین

Back to top button