پاکستان

عباس ٹاون دھماکے میں ملوث ماسٹر مائنڈ سمیت 4 دہشگرد گرفتار، 125 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد

cid talibanپاکستان کے سب سے بڑے تجارتی مرکز کراچی کے علاقے منگھوپیر میں سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سانحہ عباس ٹاؤن بم دھماکے کے ماسڑ مائنڈ اسلم گل سمیت تین دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی سی آئی ڈی چوہدری اسلم کا کہنا ہے ملزم اسلم گل عباس ٹاؤن دھماکے کا ماسٹر مائنڈ ہے جو کارروائی کے بعد وزیرستان چلا گیا تھا اور اب ایک بار پھر بڑی دہشتگردی کے منصوبے کو کامیاب کرنے واپس کراچی آیا تھا اور منگھوپیر میں مقیم تھا جس بعد سی آئی ڈی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کارروائی کی جس میں ملزم اسلم گل اور اس کے تین قریبی ساتھیوں کو گرفتار کیا۔ ملزم کے قبضے سے 125 کلو بارودی مواد اور 8 کلاشنکوف برآمد ہوئی ہیں، ملزمان سے مزید تفیش کا عمل جاری ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق سی آئی ڈی پولیس کے مطابق عباس ٹاؤن دھماکے میں ملوث ملزم استاد اسلم دہشتگردوں کو بارود سے بھری گاڑیاں اور بارود فراہم کرتا تھا۔ ملزموں کے قبضے سے 125 کلو گرام دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزموں کا سیاسی جماعت کے دفتر اور امریکی قونصلیٹ پر حملے کا منصوبہ تھا۔ ملزموں کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔.
واضح رہے کہ پولیس اس سے قبل بھی مختلف کاروائیوں کے بعد گرفتار کئے جانے والے ملزمان کو عباس ٹاؤن بم دھماکے کے مرکزی ملزم کے عنوان سے پیش کرچکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button