پاکستان

اسلامی تحریک پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کے ساتھ مذاکرات کا آپشن کھول دیا

arif waudiاسلامی تحریک پاکستان کے پیپلز پارٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اصولی اتفاق کے باوجود بعض معاملات پر پیپلز پارٹی کی اعلٰی قیادت کی طرف سے پیش رفت نہ کئے جانے پر اسلامی تحریک نے مسلم لیگ نون سے مذاکرات کا آپشن اوپن کر دیا ہے۔ ایک طرف اسلامی تحریک اور پیپلز پارٹی کی مشترکہ کمیٹی آج پیر کو دوبارہ سلسلہ جنبانی شروع کرے گی تو دوسری طرف جے یو آئی (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمن اور مسلم لیگ ن کے قائدین اسلامی تحریک پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی سے آج الگ الگ ملاقاتیں کریں گے۔ مسلم لیگ نون کے وفد میں خواجہ سعد رفیق اور خواجہ محمد آصف شامل ہوں گے۔
دریں اثناء اسلامی تحریک ابھی تک جھنگ کی قومی اسمبلی کی اہم نشست پر اپنے امیدوار کا فیصلہ نہ کر سکی۔ جھنگ سے مسلم لیگ نون کے ٹکٹ ہولڈر اور سابق وفاقی وزیر شیخ وقاص اکرم نے انتخابی حمایت حاصل کرنے کیلئے علامہ ساجد نقوی سے ملاقات کرنے کے علاوہ اسلامی تحریک کے پارلیمانی بورڈ کو انٹرویو دیا ہے۔ اسلامی تحریک کے پارلیمانی بورڈ نے جھنگ کے ٹکٹ کے لئے سابق ایم این اے نواب امان اللہ خان سیال اور طارق گیلانی سے بھی انٹرویو کئے گئے ہیں، تاہم اسلامی تحریک کے سیکرٹری جنرل اور پارلیمانی بورڈ کے سربراہ علامہ عارف حسین واحدی خود جھنگ کا دورہ کرکے مقامی نمائندوں سے مشاورت کے بعد حتمی فیصلہ کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button