پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں انتخابی نشان پنجہ کیلئے درخواست جمع کرادی

mwm flag  شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق انتخابی نشانات حاصل کرنے کیلئے درخواست جمع کرانے کی کل آخری تاریخ ختم ہوگئی، الیکشن کمیشن کو تمام بڑی سیاسی جماعتوں سمیت 118 درخواستیں موصول ہوگئیں۔ مجلس وحدت مسلمین نے انتخابی نشان انسانی ہاتھ یعنی پنجہ ، پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز نے تیر، مسلم لیگ نواز نے شیر، تحریک انصاف نے بلا، ایم کیو ایم نے پتنگ، قاف لیگ نے سائیکل، اے این پی نے لالٹین، جماعت اسلامی نے ترازو اور جے یو آئی (ف) نے کتاب مانگ لی ہے۔ سابق صدر پرویز مشرف کی جماعت نے توپ، ڈاکٹر قدیر خان نے میزائل، شیخ رشید احمد نے قلم دوات، طاہر القادری نے چاند اور پیرپگارا کی فنکشنل لیگ نے پھول مانگا ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کی طرف دو مزید نشان سٹار اور عقاب بھی پیش کئے گئے ہیں۔ عام انتخابات کے لئے نشانات کا فیصلہ آئندہ ہفتے ہوگا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button