پاکستان

کوئٹہ، ایف سی کا ٹارگٹڈ آپریشن میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگردوں کو ہلاک اور 5 کو گرفتار کرنیکا دعویٰ

fc quetta  شیعت نیوز کے نماءندے کے مطابق  گرفتار دہشتگردوں کا تعلق فرقہ وارانہ دہشتگردی میں ملوث کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے، گرفتار دہشتگرد ہائی پروفائل ہیں اور خودکش بم دھماکوں، پولیس افسران کے قتل اور سانحہ ہزارہ ٹاون کے واقعہ میں ملوث ہیں۔ کوئٹہ، ایف سی کا ٹارگٹڈ آپریشن میں کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگردوں کو ہلاک اور 5 کو گرفتار کرنیکا دعویٰ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے علاقہ نوا کلی میں ایف سی اور انٹیلی جنس اداروں کے مشترکہ ٹارگٹڈ آپریشن میں کالعدم تنظیم کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ پانچ کو گرفتار کر لیا گیا۔ سانحہ ہزارہ ٹاون کے واقعہ کے بعد وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کی ہدایت پر فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ملوث افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کوئٹہ شہر کے نواحی علاقہ نواکلی میں ایف سی اور انٹیلی جنس اداروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار شخص کی نشاندہی پر ایک مکان پر چھاپہ مارا گیا، جس کے نتیجے میں مزید چار دہشت گردو گرفتار ہوئے اور ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ دوران آپریشن سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلے ہوا، جس کے نتیجے میں چار سکیورٹی اہلکار زخمی جبکہ دو دہشت گرد ہلاک اور ایک گاڑی تباہ ہوگئی۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ملوث کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی سے ہے، گرفتار دہشت گرد ہائی پروفائل ہیں اور خودکش بم دھماکوں، پولیس افسران کے قتل اور سانحہ ہزارہ ٹاون کے واقعہ میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button