پاکستان

کراچی :سانحہ کوئٹہ کے بعد ملّت تشیع اور علماء امامیہ نے شہداء کے خون کی حقیقی معنیٰ میں پاسداری کی ہے، آئمہ جمعہ و الجماعت

jummah prayerنماز جمعہ کے خطبات میں آئمہ جمعہ و الجماعت نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کے بعد علماء کرام و قائدین عظام نے جس حکمت اور تدبر کے ساتھ شہداء کے عظیم خون کا مقدمہ لڑا ہے اس کی نظیر نہیں ملتی ، علماء کے ساتھ ساتھ ملّتِ تشیع پاکستان نے جس طرح علماء پر اعتماد کا اظہار کیا وہ بھی قابل لائقِ تحسین ہے ۔شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق سانحہ کوئٹہ کے بعد آج پہلے جمعہ کے اجتماعات میں خطباء نے سانحہ کوئٹہ کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں جاری ہونے والی احتجاجی تحریک کے آغاز و اختتام اوراصل محر کات اور حقائق پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔
جامع مسجد نور ایمان ، جامع مسجد کھارادر ، جامع مسجد حسینی ملیر ، جامع مسجد ابوالفضل العباس لا نڈھی ،جامع مسجد امام موسیٰ کاظم جامع مسجد حسینی ماروی گوٹھ ،مرکزی جامع مسجد اسٹیل ٹاؤن ، جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاؤن ، جامع مسجد خدیجتہ الکبریٰ بلدیہ ٹاؤن ، جامع مسجد ہاشمیہ شیر شاہ میں خطباء نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں پے درپے ہونے والے عظیم سانحات نے جس طرح پوری انسانیت کو جھنجھوڑا ہے ، اس کی مثال نہیں ملتی تمام مکاتب فکر ،زرائع ابلاغ ، دینی و مذہبی جماعتیں ، انسانی حقوق کے اداروں کی توجہ حاصل کرنے میں ملک گیر احتجاج نے موثر کردار ادا کیا ، اس کا سہرا ملت کی تمام ماؤں بہنوں ، بزرگوں جوانوں ، ملی تنظیموں اور خصوصاً علماء کرام کی مدبرانہ قیادت کو جاتا ہے ،سانحہ علمدار روڈ کے بعد شروع ہونے والی احتجاجی تحریک کے کامیاب اور ثمر آور اختتام کے بعد اس سانحہ کیرانی روڈ پر کسی ممکنہ کامیابی کے حصول سے پہلے چند نام نہاد شیعہ حقوق کی علمدار قوتیں میدان میں اتر آئیں اوراپنے بھیانک سیاسی مفادات کے حصول کے کیئے علماء کرام اور قائدین عظام کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کی گئی ، جس کی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں ۔ افسوس کیساتھ کہنا پڑرھا ہے کہ انہوں نے ملّت کے جذبات سے خوب کھلواڑ کیا ، لیکن ملت تشیع ان تمام سازشوں سے باخوبی آگاہ ہے ،یہ ملّت آئندہ بھی اپنے اجتماعی سیاسی حقوق کے حصول کی جدو جہد میں علماء کی قیادت میں متحد رہے گی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button