پاکستان

کراچی : کورنگی کے قریب کالعدم لشکر یزیدکی فائرنگ ایک اور نوجوان شہید

shadatشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی نمبر ۴ میں بسم اللہ بیکری پر امریکی و سعودی نواز کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں شیعہ نوجوان سید اسد نقوی شہید ہوگئے ۔
دہشتگردی کا یہ واقعہ کورنگی نمبر ۴ میں بسم اللہ بیکری پر اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل سوار کالعدم سپاہ صحابہ کے مسلّح دہشت گردوں نے سید اسد نقوی پر اندھادھند فائرنگ کر دی ۔ واقعے کے فوراً بعد شہید سید اسد نقوی کی میّت مقامی ہسپتال منتقل کی گئی ۔
واضح رہے کہ آج ملک بھر میں شہادتوں کی تعداد ہنگو کے بم دھماکے کے شہداء کے ساتھ ۲۷ ہو گئی ہے جبکہ ۴۷ افراد زخمی ہیں

متعلقہ مضامین

Back to top button