پاکستان

ہنگو :شیعہ جامع مسجد فیض اللہ کے باہر دھماکہ 22نمازی شہید 35 سے زائد زخمی

hango blastشیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق ہنگو پٹ بازار میں واقع شیعہ جامع مسجد فیض اللہ کے باہردھماکہ 22نمازی شہید جبکہ 35سے زائد زخمی ۔نمائندے کو ملنے والی اطلاعات کے مطابق دھماکہ اس وقت ہو ا جب نمازی نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد باہر نکل رہے تھے کہ دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 22 نمازی موقع پر ہی جام شہادت نوش کر گئے۔جبکہ 35 سے زائد شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے

زخمی ہونے والی نمازی کو حالت تشویشناک بتائی جاری ہے مذید شہادتون کا خدشہ ہے ۔

دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ہیں شہید ہونے والے 22 مومنین کے جسد خاکی کو جی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جبکہ زخمیوں کو کوہاٹ اور پشاور منتقل کیا جارہا ہے۔ تمام اسپتالوں میں فوری طور پرایمرجنسی نافذ کرکے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے جبکہ سیکیورٹی فورسز نےعلاقے کوگھیرے میں لے کرغیرمتعلقہ افراد کی آمدورفت بندکرادی۔

شہیدوں کے نام:

1) یاسین علی(پولیس)
2) قیصر(پولیس)
3)اظہر علی
4) سید محمد علی شاہ
5) ارسلان
6)زوار غلام
7)معزم علی
8)مدثر علی
9)ناصر
10) قاصد علی
11)طفیم حیدر
12) جعفر
13)جمال
14)زیشان
15) الطاف حسین(13 سالہ)
16)قیصر
17)شفیق
18)تصنیر
19)ذیشان علی
20) مدثر
21) ہاشم علی

متعلقہ مضامین

Back to top button