پاکستان

سہراب گوٹھ دھماکہ کالعدم لشکرجھنگوی،طالبان کی کارروائی ہے،حساس اداروں کی رپورٹ

karachi boom blastشھر میں دہشت گردی کا ایک خوفناک منصوبہ ناکام ہوگیا ۔ سہراب گوٹھ میں بارودی مواد منتقلی کے دوران زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس سے تین دھشتگرد ہلاک ہوگئے ۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے تین سو کلو گرام بارودی مواد ناکارہ بنا دیا۔ جبکہ حساس اداروں کا کہنا ہے کے سہراب گوٹھ دھماکہ کالعدم لشکرجھنگوی، (سپاہ صحابہ)اور طالبان  کی کارروائی ہے اور دہشتگردوں کو حاجی جنت گل کے دہشت گردوں کی مدد حاصل ہے۔

رات تقریبا آٹھ بجے کے قریب سہراب گوٹھ کا علاقے سکندر گوٹھ میں انڈس کمپلیکس کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کی گونج کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی ۔ خوف وہراس پھیل گیا ۔ پولیس اور ریسکیوکی ٹیمیں موقع پر پہنچیں ۔۔ تو ایک پیلی ٹیکسی کے قریب ۔۔ ایک لاش کے چیتھرے پڑے تھے ۔ ایک اور شخص اور ایک زخمی پڑا تھا ۔ لاشوں اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال پہنچایا گیا ۔
ڈی ایس پی سہراب گوٹھ قمر احمد کا کہنا تھا کہ دھماکا اس وقت ہوا جب بارودی مواد کو گاڑی کے باہر منتقل کیا جارہا تھا۔

پولیس حکام نے ٹیکسی میں مشتبہ سامان کی موجودگی پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا ۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ پہنچا تو انکشاف ہوا کہ نہ صرف ٹیکسی میں دھماکا خیزمواد رکھا تھا ۔ بلکہ اس کے نیچے میں بھی مواد بچھا ہوا تھا ۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں کی کارروائی ہے ۔

ایس پی سی آئی دی مظہر مشوانی کا کہنا ہے کہ گاڑی سے تین سو کلو باردوی مواد سے بھرے دو سے تین بورے برآمد ہوئے۔ باردوی مواد جو گیس سلینڈرز ۔ پریشر ککر اور پیٹیوں میں رکھا گیا تھا ۔۔ ان میں نٹ بولٹس اور کیلیں بھی تھیں ۔۔ اور اگر دہشت گرد مذموم کارروائی میں کامیاب ہوجاتے تو بڑی تباہی ہوتی ۔

حاجی جنت گل کے بارے میں حساس اداروں کے مطابق حاجی جنت گل جمعیت علماء اسلام کا مقامی رہنما ہے اورعلاقہ میں بھتہ خوروں کے سرغنہ حاجی جنت گل اور اس کے بیٹوں محمد گل ،امیر گل،اورحاجی جنت گل کے بدنام زمانہ پوتے عطا الرحمان عرف چھوٹابابا کے نام سے مشورہے،
حاجی جنت گل گروپ علاقے میں طالبان کے نام پر بھتے کی پرچیوں کی تقسیم کے علاوہ دہشتگردی اور پولیس پر حملے میں بھی شامل ہیں۔

بعدازاں پوليس نے علاقے ميں سرچ آپريشن کے دوران جنت گل ٹاؤن سے متعدد افراد کو حراست ميں لے ليا؟ واقعہ کا مقدمہ رات گئے تک درج نہيں ہوسکا تھا

متعلقہ مضامین

Back to top button