پاکستان

کراچی :گیارہ جھوٹے مقدمات میں اسیر منتظر امام با عزت رہا

muntazir imamشیعت نیوزکے نمائندے کے مطابق دو سال قبل مسجد و امام بارگاہ مدینہ العلم گلشن اقبال سے سی آئی ڈی پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے معذور شیعہ نوجوان منتظر امام با عزت رہا کردیے گئے ۔تفصیلات کے مطابق معذور شیعہ نوجوان منتظر امام کو انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت گیارہ جھوٹے مقدمات میں ملوث قرار دیا گیا تھا۔کافی عرصہ سی آئی ڈی پولیس کی تحویل میں رہنے کے بعد منتظر امام کو سینٹرل جیل کراچی منتقل کردیا گیا تھا ۔منتظر امام پر کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ الیاس زبیر اور عبدالغفور ندیم سمیت دیگر کے قتل کے جھوٹے مقدمات قائم کیے گئے تھے ۔منتظر امام کے کیس کی پیروی کرتے ہوئے سید مختار عباس بخاری ایڈوکیٹ نے عدالت میں ثابت کیا تھا کہ جن واقعات میں منتظر امام کو ملوث قرار دیا جارہا ہے۔ان اوقات میں منتظر امام ملیشیاء میں موجود تھا ۔منتظر امام کیس کی پاداش میں مختار عباس بخاری ایڈوکٹ اور سید عسکری رضا کو کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے گزشتہ سال بے دردی سے شہید کردیا تھا ۔گواہوں کی غیر موجودگی اور ثبوتوں کی عدم دستیابی کی بناء پر 10مختلف مقدمات میں عدالت نے پہلے ہی منتظر امام کو بری کردیا تھا ۔آخر میں فقط ایک 13 /D کے جھوٹے کیس میں ملوث قرار دیے جانے کی بنا ء پر منتظر امام کی رہائی تعطل کا شکار تھی ۔الحمد اللہ آج عدالت نے اس آخر ی جھوٹے 13/D کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے معذور شیعہ نوجوان منتظر امام کو باعزت رہا کردیاہے

متعلقہ مضامین

Back to top button