پاکستان

کوئٹہ میں یوم علی علیہ السلام یوم القدس پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، 3 دہشت گرد گرفتار

quetta pollice aresst talibشیعت نیوز : پولیس کے مطابق برآمد ہونیوالے سامان میں متعدد ڈیٹونیٹرز کے علاوہ پولیس کی چار درجن سے زائد وردیاں بھی ملی ہیں۔ گرفتار افراد میں قتل کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ایک اشتہاری ملزم بھی شامل ہے۔
کوئٹہ کے علاقے رندگڑھ میں ایک مکان میں چھاپے کے دوران بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی گئی ہے، جس کے نتیجے میں یوم علی علیہ السلام یوم القدس پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا ہے۔ کاروائی میں تین مبینہ دہشت گردوں کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے کوئٹہ کے علاقے رندگڑھ میں ایک مکان پر چھاپہ مارا جس کے دوران وہاں بارود سے بھری گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا ہے۔ برآمد ہونے والے دھماکہ خیز مواد اور دیگرسامان میں دھماکہ خیز مواد سے بھرے چار سلنڈروں سمیت مزید چھ سلنڈرز، مختلف قسم کے37 راکٹ، ایک خودکش جیکٹ، 15ریمورٹ کنٹرول و دیسی ساختہ بم، 5 رول پراما کارڈز، تین ایس ایم جی کلاشنکوف اور دیگر سامان شامل ہے۔ برآمد ہونیوالے سامان میں متعدد ڈیٹونیٹرز کے علاوہ پولیس کی چار درجن سے زائد وردیاں بھی ملی ہیں۔ برآمد ہونے والے دھماکہ خیز مواد کو بعد میں بم ڈسپوذل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا۔ کاروائی میں گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، جن میں قتل اور اقدام قتل کی متعدد وارداتوں میں مطلوب ایک اشتہاری ملزم بھی شامل ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button