پاکستان

گلگت، مرکزی امامیہ جامع مسجد کو ڈ ھائی ماہ بعد کھول دیا گیا

imamia masjid gilgit نماز جمعہ کے ہزاروں افراد کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید عباس علی شاہ نے کہا کہ حکومت قیام امن کے لئے ٹھوس اقدامات کرے، تاکہ شہر میں مستقل امن کا قیام ہوسکے۔
گلگت میں مرکزی امامیہ جامع مسجد کو اڑھائی ماہ بعد کھول دیا گیا، اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے نماز جمعہ ادا کی، مسجد بورڈ کے اراکین کے علاوہ صوبائی حکومت کے نمائندے اور انتظامیہ کے افراد بھی موجود تھے۔ نماز جمعہ کے بعد ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے مزار شہید علامہ سید ضیاءالدین رضوی پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید عباس علی شاہ نے کہا کہ مومینن اپنے اندر اتحاد و اتفاق پیدا کریں اور تقوی الٰہی اختیار کریں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت قیام امن کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے، تاکہ شہر میں مستقل امن کا قیام ہو سکے۔ واضح رہے کہ گذشتہ ماہ خراب حالات کے بعد شہر میں کرفیو لگایا گیا تھا اور مرکزی امامیہ جامع مسجد کو سیل کر دیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button