پاکستان

بڑھاپے میں ایک اور غم، گلزار بی بی کا دوسرا بیٹا بھی منصب شہادت پر فائز

navee waldaنوید حسین کی نعش کندیاں کے علاقہ سے برآمد ہوئی، اس کے سر میں گولیاں لگی ہوئی تھیں، جبکہ جیب سے گھر کے پتہ پر مبنی خط بھی برآمد ہوا۔
فرقہ وارانہ دہشتگردی میں بیٹے، خاوند اور داماد کی شہادت کا غم برداشت کرنے والی ڈیرہ اسماعیل خان کی رہائشی 67 سالہ گلزار بی بی کا دو سال

سے لاپتہ دوسرا بیٹا بھی جام شہادت نوش کر گیا، نوید حسین کی نعش کندیاں سے برآمد ہوئی، بڑھاپے میں خاندان کے تین افراد کا غم سینے سے لگائے بیٹھے رہنے والی گلزار بی بی کو قسمت نے دو سال سے لاپتہ بیٹے سے تو ملوا دیا تاہم اس حالت میں نہیں جس کی منتظر اس کی بوڑھی نگاہیں تھیں، گلزار بی بی کے بیٹے کی نعش کندیاں کے علاقہ سے برآمد ہوئی۔ اس کے سر میں گولیاں لگی ہوئی تھیں، اس بوڑھی اور پرعزم ماں نے شائد یہ نہیں سوچا ہو گا کہ اس کا بیٹا کفن میں اس کو نظر آئے گا۔
گذشتہ دنوں گلزار بی بی نے اسلام ٹائمز کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ میرے بیٹے نوید حسین کو گذشتہ 2 سال سے خفیہ ایجنسیوں نے غیر قانونی حراست میں رکھا ہوا ہے۔ یکم فروری 2011ء کو سپریم کورٹ میں رٹ داخل کی تاہم ابھی تک اس کا کچھ پتہ نہیں چلا، ذرائع کے مطابق شہید نوید حسین کی نعش کو اس کے گھر روانہ کردیا گیا ہے جبکہ اس کی جیب سے گھر کے پتہ پر مبنی خط بھی برآمد ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button