پاکستان

گلگت: رحمان ملک کی درخواست، آغا راحت نے ایک دن کی مہلت دے دی

shiitenews agarahat-1سانحہ کوہستان کے بعد آغا راحت حسینی کی جانب سے دی جانے والی ڈیڈ لائن کے آخری دن آج مرکزی انجمن امامیہ کا اجلاس گلگت میں آغا راحت حسینی کی صدارت میں ختم ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق اجلاس میں ڈیڈ لائن کے ختم ہونے کے بعد لا ئحہ عمل طے کیا گیا جس کا اعلان آج بعد نماز ظہر کیا جانا تھا۔

دوران اجلاس وزیر داخلہ رحمان ملک نے آغا راحت حسینی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور ایک دن کی مہلت مانگی جس پر متفقہ طور پر حکومت کو مزید ایک دن کی مہلت دے دی گئی ہے۔ نمائندے کی اطلاعات کےمطابق سانحہ کوہستان کے بعد سے گلگت بلتستان میں تا حال کشیدگی برقرار ہے ۔ نمائندے نے مزید بتایا کے کل تک کی مہلت ملنے کے بعد حکومت کی طرف سے عملی اقدام کا انتظار کیا جائے گا اور پھر آئندہ کے لائحہ عمل کا عوام کے سامنے کل اعلان کیا جائے گا۔ نمائندے کیمطابق اس بات کا بھی امکان ہے کہ اگر حکومت کی طرف سے مطالبات پر اقدامات نہ کئے گئے تو کل گلگت میں سول نافرمانی کی تحریک کا اعلان کر دیا جائے۔
واضح رہے کہ سانحہ کوہستان میں گلگت جانے والی بس کو روک کر سفاک دہشت گردوں نے مومن مسافروں کو نیچے اتار کر شہید کردیا تھا جن کی تعداد ۱۸ تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button