پاکستان

کارکن آئندہ انتخابات کیلئے اپنی تیاریاں شروع کردیں ،شیعہ علماء کونسل جلدسیاسی اعلان کرے گی:علامہ رمضان توقیر

allama-ramzan-toqir-1شیعہ علماء کونسل خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر علامہ محمد رمضان توقیر نے آئندہ انتخابات سے قبل نئے سیاسی جوڑ توڑ کو ملکی سیاسی فضاء کیلئے اہم قرار دیتے ہوئے کارکنوں پر زور دیا کہ

وہ آئندہ انتخابات کیلئے اپنی تیاریاں شروع کردیں اور اس ضمن میں تنظیمی اور عوامی روابط کو منظم بنائیں، شیعہ علماء کونسل کے صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقدہ شیعہ علماء کونسل ضلع پشاور کی کابینہ اور ضلعی کونسل کے اراکین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد رمضان توقیر نے تنظیمی فعالیت پر زور دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ آئندہ چند روز میں اُنکے صوبہ بھر میں تنظیمی دوره جات کے مکمل ہونے کے بعد ضلع پشاور کی میزبانی میں صوبائی کونسل کا اجلاس طلب کیا جائے گا۔ جس میں تمام صوبے کے اضلاع اور تمام ڈویژنز کی قیادت پر مشتمل اجلاس میں شیعہ علماء کونسل اپنے آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔
اجلاس میں ملک بھر سمیت صوبائی دارلحکومت پشاور، ہنگو، ڈی آئی خان اور پارا چنار میں ٹارگٹ کلنگ، انتظامیہ کی یکطرفہ کارروائیوں اور ملت ِتشیع کی وقف املاک پرقبضہ مافیا کی حکومتی پشت پنائی جیسے معاملات کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے شرکاء نے اس ضمن میں اب تک کی گئی کاوشوں کو عوام میں لے جانے اور اس حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے پر بھی اتفاق کیا، اجلاس میں دو مختلف قرار دادوں کے ذریعے سانحہ خانپور کے ملزمان کی تاحال عدم گرفتاری اور پشاور کی امام بارگاہ دربار حسینی پرحملہ کے مرتکب ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے میں انتظامیہ کے لیت و لعل سے کام لینے سمیت انتظامیہ کے ملت ِتشیع سے رواء رکھے جانے والے معاندانہ روئیے کی مذمت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ اس ضمن میں انتظامیہ کی کارروائیوں کا فوری نوٹس لے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button