پاکستان

جماعت الدعو ة کے نمائندہ وفدکی ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی دفتر میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی سے ملاقات

Jamaat Aldahawa1جماعت الدعو ة کے راہنمائوں مولانا حافظ ولید اور مولانایحیٰ مجاہد پر مشتمل ایک نمائندہ وفد نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی دفتر میں ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی سے ملاقات کی ،ملاقات کے دوران ایم ڈبلیو ایم کی شوریٰ عالی کے سربراہ علامہ شیخ محمد حسن صلاح الدین، شوریٰ

نظارت کے ارکان علامہ مرزا یوسف حسین ،علامہ محمد جمعہ اسدی اورشوریٰ عالی کے رکن علامہ سید ہاشم رضا موسوی بھی موجود تھے ، اس موقع پر دونوں جماعتوں کے قائدین نے اہم قومی و مذہبی امور پر تبادلہ خیال کیااورفرقہ واریت کے

تدارک کے اجتماعی جدو جہد کرنے کی ضرورت پر زور دیا ، ملاقات کے دوران علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ استعماری قوتیں اسلام کا چہرہ مسخ کرنے کے در پے ہیں اور اپنی تمام توانائیاں مسلمانوں کو شدت پسند اور دہشت گرد ثابت کرنے کے لیے بروئے کا رہی ہیں ، ان حالات میں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ اپنا اپنا عقیدہ برقرار رکھتے ہوئے ، اپنے اپنے مسالک میں اختلافات کو ہوا دینے والے عناصر کا محاسبہ کریں ۔ دونوں جماعتوں کے راہنمائوں نے فرقہ واریت کو ملت اسلامیہ کے لیے زہر قاتل قرار دیا دیتے ہوئے انتہا پسندی اور دہشت گردی کو جنم دینے والی پالیسیوںکےخاتمہ اور دہشت گردی کی ہر سطح پر مذمت وحوصلہ شکنی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button