پاکستان

خیبر پختون خواہ:نو سال میں اٹھائیس سو پاکستانی دہشت گردی کا شکار،اکثریت شیعہ ہے

shiitenews_2800_Martyred_in_Pakistan_s_Northwest_in_Nine_Years_Mostly_Shia_Muslimپاکستان کے شمال مغربی علاقوں اور بلخصوص صوبہ خیبر پختون خواہ میں گذشتہ نو برس میں اٹھائیس سو افراد دہشت گردی کا نشانہ بنے اور جام شہادت نوش کیا جبکہ اکثریت شیعیان اہل بیت علیہم السلام کی ہے۔شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق ایک سرکاری رپورٹ میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے کہ گذشتہ نو برس میں پاکستان کے صوبہ خیبر پختون خواہ میں دہشت گردی کی وارداتوں میں نشانہ بننے والی اٹھائیس سو افراد میں سے بڑی اکثریت شیعہ افراد کی ہے جو طالبان دہشت گردوں کی دہشت گردی کانشانہ بنے اور شہید ہو گئے۔
آن لائن نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس سرکاری رپورٹ صوبہ خیبر پختون خواہ کی صوبائی انتظامیہ نے جاری کی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں آ کر سیکورٹی اہلکار،علمائے کرام،صحافی برادری،ڈاکٹرز،انجینئرز،وکلائ،اساتذہ،طلبائ،تاجر برادری سمیت سرکاری ملازمین شہید ہو ئے ہیں ،جبکہ ایک سو بیس فرنٹیئر کانسٹیبلری اہلکار،چار سو اکتالیس پولیس اہلکار،اور دو سو ستانوے پاک فوج کے اہلکار بھی طالبان دہشت گردو ں کی دہشت گردی کا نشانہ بنے ہیں۔
واضح رہے کہ طالبان دہشت گردوں کی سفاکانہ کاروائیوں میں جہاں اٹھائیس سو افراد شہید ہوئے ہیں وہاں سات ہزار پینتیس افراد ذخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button