پاکستان

یوتھ آف پاراچنار کا احتجاج مسلسل جاری، طلباء کی بڑی تعداد احتجاج میں روزانہ شریک رہتی ہے

shiitenews_youth_of_parachinar_isalmabad_demoیوتھ آف پاراچنار مسلسل 60 روز سے اسلام آباد کلب کے سامنے اپنے مطالبات حق احتجاج کو جاری رکھ ہوئے ہیں، لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ارباب اقتدار کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ لہٰذا بعید ہے کہ ایسی بے حس حکومت اس بارے میں بھی کوئی مثبت اقدام اٹھائے
اسلام آباد میں پارلیمنٹ کے سامنے یوتھ آف پاراچنار کا احتجاج مسلسل جاری ہے، طلباء کی بڑی تعداد یوتھ آف پاراچنار کے احتجاجی  کیمپ میں مسلسل روزانہ شرکت کرتی ہے۔ یوتھ آف پاراچنار کی جانب سے  پریس ریلیز جاری کی گئی۔ جس میں سلیم شہزاد کے بیہمانہ قتل کی شدید مذمت کی گئی ہے، پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یوتھ آف پاراچنار پارلیمنٹ کے سامنے صحافیوں کے دھرنے کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔ صحافی برادری نے جس طرح پاراچنار کے مظلوم و محصور لوگوں کے مسئلہ کی پریس کوریج کی ہے۔ یوتھ ان کی اس کاوشوں کی تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے نیز جس طرح صحافی حضرات نے 2 روزہ دھرنا دیا ہے، یوتھ آف پاراچنار مسلسل 60 روز سے اسلام آباد کلب کے سامنے اپنے مطالبات حق میں اسی قسم کے احتجاج کو جاری رکھ ہوئے ہیں لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ارباب اقتدار کے کان پر جوں تک نہیں رینگی لہٰذا بعید ہے کہ ایسی بے حس حکومت اس بارے میں بھی کوئی مثبت اقدام اٹھائے۔
پریس ریلیز میں کہا گیا کہ صحافی حضرات کے دھرنے پر بڑے سیاستدانوں نے فوری رد عمل کا اظہار کیا ہے جبکہ یوتھ آف پارا چنار کے پریس کلب کے سامنے مسلسل دھرنے کو تقریباً 2 ماہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن ان بڑے سیاستدانوں میں کسی کو توفیق نہیں ہوئی کہ پاراچنار کے مظلوم لوگوں سے اظہار ہمدردی کرتے لہٰذا یوتھ آف پاراچنار ملک کے تمام نامور سیاستدانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی پاراچنار کے مسئلے پر اسی جوش و جذبے کا مظاہرہ کریں تاکہ جلد از جلد یہ انسانی مسئلہ بھی حل ہو۔

متعلقہ مضامین

Back to top button