عزاداری امام حسین کو دھماکوں سے نہیںروکاجاسکتا،کراچی اور لاہور دھماکوں کی مذمت

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے تحت جمعہ کے روز جامعہ مسجد نور ایمان کے باہر اربعین امام حسین علیہ السلام کے موقع پر ملک پاکستان کے شہروں لاہور اور کراچی میں ہونے والی دہشت گردانہ کارواییوں کی مذمت میں احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا جس سے خطاب کرتے ہویے تنظیم کے رہنماءوں کاکہنا تھا کہ عزاداری سید الشہداء امام حسین علیہ السلام کو دہشت گردانہ کارواییوں اور بم دھماکوں کے ذریعہ نہیں دبایا جا سکتا ان کاکہنا تھا کہ عزاداری سید الشہداء کی بقاء کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کیا جاءے گا جبکہ تنظیم کے مرکزی صدر سید حسنین حیدر جعفری نے اپنے ایک بیان میںکہاہے کہ لاہوراور کراچی میں مسلل دھماکے لمحہ فکریہ ہیں۔ شیعت نیوز کے نمائندے کی اطلاعات کے مطابق تنظیم کے مرکزی آفس سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کراچی اور لاہور میں عزادارن کو نشانہ بنانے کی کوشش (بم دھماکوں) کی شدید مذمّت کی گئی ہے اوراسے ملک کے خلاف سازش قرار دیا۔ مرکزی رہنما جے ایس او کاکہنا تھا کہ ملک میں گذشتہ کئی سالوںسے مختلف دہشت گرد وانتہاپسند عناصر کی کاروئیان معمول بن چکی ہیں لیکن حکومت کی جانب سے صورتحال کی بہتری کے لئے اب تک کوئی اقدامات نہیں کئے گئے ہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ ملک دشمن عناصر اس صورتحال سے فائدہ اٹھا کر اپنی سازشیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتہا پسند و فرقہ پرست عناصرایسی کاروایوںکے زریعہ پر امن جلوس کو روکنافرقہ واریت کوفروغ دیناملک کوغیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں ۔ انتہائی افسوس ناک صورتحال یہ ہے کہ گزشتہ سال عاشورہ اور اربعین دھماکوںکے ہوالے سے ابھی تک کوئی ٹھوس اقدامات نہیں کیے گئے ۔ حکومت کی جانب سے ملوث عناصر کی گرفتاری اور کیس کی تحقیقات مین عدم پیشرفت کی وجہ سے انتہا پسند عناصر مسلل گنہو نی سازش کر کے معصوم لوگوں نشانہ بنا رہے ہیں ۔
انہوں نے پنجاب اور سندھ حکومت سے پُرزور مطالبہ کیا کہ وہ صورتحال کے کنٹرول کے لئے سنجیدہ اقدامات کرے اورملوث عنا صر کو فوری گرفتاری کرے تاکہ ملک میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جائے ۔








