پاکستان

کراچی:سلفی وہابی دہشتگردوں کی فائرنگ ،شیعہ نوجوان ساجد حسین شہید

Shaheed2کراچی کے علاقے سائٹ ٹاؤن میں کالعدم سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردوںنے فائرنگ کر کے ایک شیعہ نوجوان ساجد حسین کو شہید کر دیاہے۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق بدھ کی شب کراچی کے علاقے سائٹ ٹاؤن میں کالعدم دہشتگرد جماعتوں سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان سلفی دہشت گردوںنے فائرنگ کرتے ہوئے 29سالہ شیعہ نوجوان ساجد حسین ولد شاہ ولی کو شہید کر دیا تھا ،واضح  رہے کہ شہید کی شناخت آج اہل خانہ نے مقامی اسپتال میں کی ہے۔
سائٹ ٹاؤن میں مقامی لوگوںنے شیعت نیوز کے نمائندے کو بتایا ہے کہ گذشتہ شب موٹر سائیکل سوار ناصبی درندوںنے ساجد حسین پر اس وقت فائرنگ کی جب وہ اپنے کام سے فارغ ہو کر گھر کے لئے روانہ ہو چکا تھا ،شہید کے جسم اور سر میں متعدد گولیاں لگنے سے شہادت واقع ہوئی ہے۔
شہید ساجد حسین کے جسد خاکی کو امام بارگاہ شہدائے کربلا منتقل کر دیا گیا ہے جہاں شہید کی نماز جنازہ کے بعد تدفین کے لئے روانہ کیا جائے گا۔
شہر بھر میں گذشتہ ایک ہفتے میں 6سے زائد شیعہ نوجوانوں کو کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی سمیت طالبان دہشت گرد سفاکیت کا نشانہ بنا چکے ہیں تاہم تا حال حکومت کی جانب سے بے حسی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے ،دوسری جانب شیعہ تنظیموں بشمول جعفریہ الائنس پاکستان،مجلس وحدت مسلمین پاکستان،امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان،امامیہ آرگنائزیشن پاکستان،مرکزی تنظیم عزاء اور دیگر انجمنوںنے شہر بھر میں جاری شیعہ نوجوانوں اور عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ کو حکومت کی نا اہلی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کا اظہار کیا ہے اور حکومت سے فی الفور دہشت گرد گروہوں کالعدم سپاہ صحابہ،لشکر جھنگوی اور طالبان دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button