پاکستان

حسین ابن علی و اہلبیت رسول نے اسلام کی حفاظت میں جان قربانی کردی

Imam_Husaain_asکراچی متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کے زیر اہتمام لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ”یوم حسین “ کے سلسلے میں عظیم اجتماع ہوا ۔ رپورٹ کے مطابق ، کراچی متحدہ قومی موومنٹ شعبہ خواتین کے اراکین اور دیگر خواتین نے حضرت امام حسین کے حضور منظوم کلام پیش کئے اور یوم حسین پر روشنی ڈالی ۔
اس عظیم اجتماع میں خواتین مقررین نے کہا: حضرت امام حسین  اور اہل بیت نے دین اسلام کو بچانے کیلئے اپنی جانوں کا لازوال نذرانہ دیا اور یہ قربانیاں رہتی دنیا تک امت مسلم کیلئے مشعل راہ ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا: ہر مذہب حق اور سچ کا پیغام اور انسانیت کا درس دیتا ہے اور حسین ابن علی علیھماالسلام نے بھی رسول اسلام کے حقیقی وارث ہونے کے لحاظ سے رہتی دنیا تک کے انسانوں کو سچائی اور نیکی کے رواج کا پیغام دیا ۔
معروف اسکالر شہر بانو نے یوم حسین پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہا : یوم حسین سن 61 کی وہ یادگار ہے جسے ھر حق پرست انسان حسینی پیغام کو عام کرنے کے انجام دیتا ہے تاکہ معاشرے میں بڑھتی ہوئی برائیوں کی روک تھام ہوسکے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button