پاکستان

ناصبی دہشت گردوں کی فائرنگ،شیعہ پولیس اہلکار شہید

martyrکراچی کے علاقے ملیر سعودآباد میں اتوار کی شب کالعدم دہشت گروہ سپاہ صحابہ اور کالعدم لشکر جھنگوی کے ناصبی اور یذید صفت دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے ایک شیعہ پولیس اہلکار سید رضا نقوی ولد سید علی جان نقوی کو شہید کر دیاہے ۔
شیعت نیوز کے نمائندے آصفکی رپورٹ کے مطابق ملیر سٹی تھانے کے شیعہ پولیس اہلکار سید رضا نقوی کو کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوںنے ملت پارک نزد جعفر طیار کے نزدیک گولیوں کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیاہے،شہید رضا نقوی پولیس تھانے سے اپنی ڈیوٹی انجام دے کر گھر کے لئے واپس آ رہے تھے ۔
عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ ناصبی دہشت گرد موٹر سائیکل پر سوار تھے ،جبکہ شہید کے جسم پر پانچ گولیاں لگی ہیں جس کے سبب موقع پر ہی شہادت واقع ہو گئی ،تاہم شہید کے جسد خاکی کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیاہے جہاں سے ان کی میت ان کے ارثاء کے حوالے کی جائے گی۔
پولیس ذرائع نے اس دہشت گردانہ کاروائی کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیتے ہوئے اسے فرقہ وارانہ کاروائی بھی قرار دیاہے اور اس کے پیچھے کالعدم دہشت گرد گروہوں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی اور یذیدی دہشت گردوں کی کاروائی قرار دیاہے،واضح رہے کہ شہید شیعہ پولیس اہلکار اس سے قبل پولیس کی اسپیشل برانچ میںکام کرتے تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button