پاکستان

شہدائے قدس ریلی کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں،عظمت شہداء کانفرنس سے مقررین کا خطاب

quetta-chelum-qudsکوئٹہ میں شہدائے القدس ریلی کی یاد میں عظمت شہداء کانفرنس کا انعقاد نچاری امام بارگا ہ علمدار روڈ پر کیا گیا جہاں ہزاروں پیروان اہل بیت علیہم السلام نے شرکت کی اور شہدائے القدس ریلی کوئٹہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں شہدائے قدس کی یاد میں عظمت شہدائے کانفرنس کا انعقاد نچاری امام بارگا ہ میں کیا گیا،کانفرنس میں جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ عباس کمیلی،مجلس وحدت مسلمین کے علامہ مقصود ڈومکی،علامہ سید ہاشم موسوی،ہزارہ قومی جرگہ کے سربراہ حاجی عبد القیوم چنگیزی،آئی ایس او کوئٹہ کے صدر قمر عباس،کامران حسین اور دیگر نے شرکت کی،اور خطاب کیا۔
عظمت شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عباس کمیلی کا کہنا تھا کہ آج اتحاد وقت کی سب سے اہم ترین ضرورت ہے اور ہمیں چاہئیے کہ آپس میں اتحاد قائم کریں اور ایک دوسرے کا احترام کریں،ان کاکہنا تھا کہ شہداؤ قدس ریلی کوئٹہ کی عظمت کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں کی جن کی قربانیوں نے پوری ملت کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے ،ان کاکہنا تھا کہ امریکی اوراسرائیلیگماشتے چاہتے ہیں کہ شیعیان اہل بیتکو ختم کر دیں لیکن یہ ان کی بھول ہے ،انہوںنے مزید کہاکہ یہ شہدائے قدس ریلی کوئٹہ کے لہو کی برکت ہی ہے کہ جس کے سبب ہم اور آپ آج یہاں موجود ہیں،ان کاکہنا تھا کہ وہ قومیں برباد ہو جاتی ہیں جو اپنے شہداء کو اور ان کی قربانیوںکو فراموش کر دیتی ہیں،لہذٰا ہمیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو بھی یاد رکھنا ہے اور ان کی قربانی کے مقصد کو بھی زندی رکھتے ہوئے آپس میں باہم اتحاد و محبت کا درس عام کرنا ہے،انکا کہنا تھا کہ عالمی استعمار امریکا اوراسرائیل چاہتے ہیںکہ پاکستان میں فرقہواریت کو ہوا دے کر ملک کو عدم استحکام کا شکار کریں اور بھائی کو دوسرے بھائی سے باہم دس و گریباں کریں،انہوںنے کہا کہ ہمیں دشمن اسلام کی ان ناپاک سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا اور اسلام کا پرچم سر بلند رکھنا ہو گا،اس موقع پر دیگر مقررین میں سے علامہ مقصودڈومکی،علامہ سید ہاشم موسوی،اور حاجی عبد القیوم چنگیزی نے بھی خطاب کیا،بعد ازاں شہدائے القدس ریلی کے ورثاء میں پچاس پچاس ہزاراور ذخمیوں کے لئے تیس تیس ہزار روپے کی مالی امداد بھی تقسیم کی گئی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button