پاکستان

سانحہ لاہور: 8شہداء کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔

funeral-prayersلاہور میں گزشتہ رات امام علی علیہ السلام کے یوم شہادت کے موقع پر دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے8 شہداء کی نماز جنازہ مولانا حیدر علی موسوی کی زیرِ اقتداء ناصر باغ لاہور میں ادا کر دی گئی۔ جبکہ بعض شہداء کی نماز جنازہ آج صبح ادا کردی گئی تھی۔ جبکہ کئی شہداء کی میتیں تدفین کے لیے اْنکے آبائی علاقے روانہ کر دی گئی ہیں۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، ناصر باغ لاہور میں شہداء کی نماز جنازہ کے موقع پر انتہائی جذباتی اور رکت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے جبکہ حکومت کی جانب سے سیکوڑٹی کے نام پر ناصر باغ جانے والے راستوں کو بلاک کئے جانے باوجود ہزاروں سوگواران اہلیبیت علیہ السلام جلوس جنازہ میں شریک تھے۔ جبکہ نماز جنازہ کے موقع پر ناہی کسی سیاسی جماعت کا رہنما اور نہ ہی کوئی اعلٰی حکومتی عہدیدار موجود تھا۔
تشیع جنازہ میں مجلس وحدت اور آئی ایس او کے مرکزی رہنما مولانا حسن ظفر نقوی، مولانا امین شہیدی، مولانا ابوزر مہدی ، مولانا شبیر بخاری سمیت مولانا جواد نقوی اور مولانا عبدالخالق اسدی شریک تھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button