پاکستان

ناصبی دہشت گردوں کی ظالمانہ کاروائی۔ ایک اور شیعہ نوجوان شہید

face1کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 1 نزد عزا خانہ زینبیہ کے قریب کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے سفاک ناصبی دہشت گردوں نے فائرنگ کر کے ایک اور شیعہ نوجوان کو شہید کر دیا۔
شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق کالعدم دہشت گرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں نے  کراچی کے علاقے رضویہ سوسائٹی میں رضویہ تھانے کی حدود میں 28 سالہ شیعہ نوجوان ساجد عباس ولد قمرعباس کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
ابتدائی معلومات کے مطابق شہید ہونے والے 28 سالہ شیعہ نوجوان ساجد عباس کو ناظم آباد نمبر 1 کے قریب 4 نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہید کردیاجوکہ کالعدم دہشتگرد تنظیموں سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے ناصبی دہشت گردوں کی سفاکیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، جسکے بعد شہید کے جسد خاکی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم بعد ازاں شہید کے جسد خاکی کو مسجد و امام بارگاہ شاہِ کربلا رضویہ سوسائٹی میں منتقل کر دیا گیا۔
شہید کی نمازِ جنازہ آج بعد نمازِ مغربین مسجد و امام بارگاہ شاہِ کربلا رضویہ سوسائٹی میں ادا کی گیٔ۔
شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق شہیدہونے والے شیعہ نوجوان کا ناظم آباد میں پرینٹنگ پریس تھا ،اُنہیںوہیں جاتے ہوے فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔
واضح رہے کہ کراچی میں گذشتی کئی روز سے جاری ملت جعفریہ کی ٹارگٹ کلنگ کے سلسلے میں درجنوں شیعہ افراد شہیدہو چکے ہیں تاہم حکومت کی بے حسی تا حال قائم ہے ،جس پر ملت جعفریہ میں شدید غم و غصہ کی لہر پائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button