پاکستان

جناب سیدہ فاطمۃ الزہرا (س)کی ذات اقدس تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔

MWM_Karachiجناب سیدہ فاطمۃ الزہرا (س)کی ذات اقدس تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا مظہر کاظمی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے زیر اہتمام شہادت بی بی سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق سیمینار بعنوان ”جناب سیدہ فاطمۃ الزہرا(س)کے خوابیدہ پہلو” کا انعقاد کراچی آڈیٹوریم گارڈن میں منعقد کیا گیا،جس میں شہر بھر سے سینکڑوں خواتین و مردوں نے شرکت کی ،سیمینار سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماؤں مولانا مظہر کاظمی ،مولانا منور نقوی سمیت دیگر نے خطاب کیا۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا مظہر کاظمی نے کہا کہ اسلام وہ دین ہے کہ جس نے عورت کو سب سے پہلے دیگر ادیان کے مقابلے میں اہمیت اور فضیلت دی ہے،انسان عقل و شعور جذبات واحساسات و ضمیر و وجدان کا مجموعہ ہے ،اور دختر پیغمب اکرم حضرت محمد مصطفی (ص)جناب سیدہ فاطمۃ الزہرا (س)نے جن مصائب اور سختیوںکو برداشت کر کے اسلام کی آبیاری کی ہے اس کی مثال تاریخ میں کہیں نہیں ملتی ،اور آپ (س)کا کردار نہ صرف خواتین بلکہ عالم انسانیت بشمول مردوں کے لئے بھی نمونہ عمل اور مشعل راہ ہے،ان کا کہنا تھا کہ بی بی زہرا(س)کی ذات اقدس میں ہمیں کائنات کے تمام عروج کا مجموعہ نظر آتا ہے ،آپ (س)بحیثیت ایک ماں ،ایک بیٹی،اور ایک بیوی کی حیثیت سے دنیا بھر کی خواتین کے لئے نمونہ عمل ہیں ،خواتین کو چاہئیے کہ سیرت جناب سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کا زیادہ سے زیادہ مطالعہ کریں اور اس پر عمل پیرا ہوں تا کہ ان کی گودوں میں حسن (ع)و حسین (ع)جیسے عظیم فرزندان اسلام پیدا ہوں اور دین مبین اسلام کی خدمت کر سکیں۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے دیگر رہنماؤں میں مولانا مختار امامی،رضا حیدر ،فاضل رضوی،وصی عباسکے علاوہ میثم رضا بھی موجود تھے۔ 

متعلقہ مضامین

Back to top button