پاکستان

سانحہ چہلم !!!عزاداران سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کا شہر کی سڑکوں پرایک اور دھرنا۔

shiitenews_sitin-1

ہزاروں عزاداران سید الشہدا امام حسین علیہ السلام جن میں کثیر تعداد میں مرد و خواتین شامل تھے سانحہ چہلم امام حسین علیہ السلام پرہونے والے دھماکوں کے خلاف آج مسجد و امام بارگاہ باب العلم نارتھ ناظم آباد سے ایک ماتمی احتجاجی ریلی نکالی گئی اور تین گھنٹے سے زائد فائیو اسٹار چورنگی مین شاہراہ پر دھرنا دیا۔شیعت نیوز کے نمائندے کے مطابق ریلی کی خاص بات یہ تھی کہ مرد وخواتین کے علاوہ نو مولود بچوں اور کفن پوش بچوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔ریلی کے شرکاء لبیک یا حسین علیہ السلام کے نعرے بلند کر رہے تھے جبکہ انہوں

 نے استعماری طاقتوں امریکہ اور اسرائیل کے خلاف بھی شعار بلند کئے۔احتجاجی ماتمی جلوس کے شرکاء نے علم حضرت عباس علیہ السلام اور حز ب اللہ کے پرچم اٹھا رکھے تھے ۔اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملت جعفریہ سانحہ عاشوراور سانحہ چہلم کی روائتی تفتیش ک وبرداشت نہیں کرے گی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ سانحہ عاشور اور سانحہ چہلم کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائیں اور عدالتی کمیشن قائم کر کے سانحات کے اصل مجرموں اور ان کے سرپرستوں کوعوام کے سامنے بے نقاب کیا جائے۔شرکائے جلوس جو کہ پیدل ،موٹر سائیکلوں ،اور کاروں میں سوار تھے شاہراہ پاکستان پہنچے اور آدھے گھنٹے سے زائد اسلامک ریسرچ سینٹر کے سامنے مرکزی شاہراہ پر احتجاجی دھرنا دیااور سڑک بلاک کر دی ،اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ بے گناہ شیعہ نوجوانوںکو فی الفور رہا کیا جائے ۔بعد ازاں احتجاجی ماتمی جلوس شاہراہ پاکستان سے نمائش چورنگی کی طرف روانہ ہو گئے ،جہاں پر انہوں نے نمائش چورنگی پر دھرنا دینے کا پروگرام ترتیب دے رکھا ہے۔واضح رہے کہ چہم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر دو بم دھماکوں کے بعد شہر کراچی میں ملت جعفریہ کے نوجوانوں ،بزرگوں،اور مرد و خواتین نے اپنے طور پر بغیر کسی تنظیمی پلیٹ فارم کے احتجاج اور ماتمی جلوسوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے اور گذشتہ دو روز کے اندر ان باوقار و پر عزم مومنین نے شاہراہ پاکستان( انچولی)،ابو الحسن اصفہانی روڈ (عباس ٹاؤن)اور فائیو اسٹار چورنگی (نارتھ ناظم آباد)پر احتجاجی دھرنے دے کر وقت کے یزیدوں کو یہ پیغام دیا ہے کہ عزاداریئ سید الشہدا امام حسین علیہ السلام پر ہر چیز کو قربان کیا جا سکتا ہے لیکن عزاداری پر کسی قسم کا دباؤ اور عزاداری کے خلاف سازش کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔اور یہ جانیں تو کیا چیز ہیں پرچم اسلام کی سر بلندی،پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور اہلبیت اطہار علیہم السلام کی محبت میں اپنے مال و متاع سمیت اپنی اور اپنی اولادوں کی جانیں قربان کرنے ککے عزم کا اظہار کیا۔

 

shiitenews_karachi_sitin-2

 

 

 

 

 

 

shiitenews_sitin-123

متعلقہ مضامین

Back to top button